حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آج ایشیاء میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (سیکا — CICA) کے ساتویں سربراہی اجلاس کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد سمیت کئی وفود نے غاصب اسرائیلی ریاست کے صدر اسحاق ہرزوگ کی تقریر کے دوران احتجاجاً اجلاس ہال چھوڑ دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ، مجموعی طور پر 28 وفود میں سے مزید 12 وفود نے اسرائیلی رژیم کے صدر کی تقریر کے دوران احتجاجاً اجلاس ہال سے واک آؤٹ کیا۔
اجلاس ہال چھوڑنے والے وفود میں ایران، فلسطین، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، عراق، مصر، کویت، قطر، اردن، ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کے وفود شامل تھے۔










آپ کا تبصرہ